لتا منگیشکر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ انٹرنیٹ پر وائرل

لتا منگیشکر نے آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں والد کو خراج تحسین پیش کیا تھا


ویب ڈیسک February 06, 2022
لتا منگیشکر نے 6 فروری کو ممبئی کے اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں، فوٹوفائل

MELBOURNE: سُروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے مرنے سے قبل اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی زندگی کی اہم ترین شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

6 فروری 2022 کو کورونا کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتامنگیشکر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی آخری پوسٹیں وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

لتا منگیشکر اپنی زندگی میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی تھیں اور اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کرواتی تھیں۔ بالی ووڈ کی بلبل کہلائی جانے والی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آخری پوسٹ یکم جنوری 2022 کو کی تھی جس میں انہوں نے اپنے آنجہانی والد دینا ناتھ منگیشکر کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

لتا منگیشکر نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنے والد کے لیے پیغام میں لکھا تھا ''آج کے دور میں گیت تو کہیں غائب ہوگئے۔۔ آپ کے گیت سے ہی راحت ہے''۔




وہیں دوسری جانب لتا منگیشکر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آخری پوسٹ 4 جنوری 2022 کو کی تھی جس میں انہوں نے بھارت کی معروف سماجی کارکن سندھو تائی سپکل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

لتا منگیشکر نے یہ ٹوئٹ مراٹھی میں کیا تھا جس میں انہوں نے سندھو تائی کو یتیموں کی ماں اور عظیم سماجی کارکن قرار دیتے ہوئے ان کی موت کو معاشرے کے لیے بھاری نقصان قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔