’موسیقی کے عہد کا خاتمہ‘ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں کا اظہار افسوس
لتا جی نے عشروں تک سُر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، فواد چوہدری
ISLAMABAD:
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے۔
6 فروری 2022 کو کورونا کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتامنگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لتا منگیشکر کی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا لتا جی نے عشروں تک سُر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ انٹرنیٹ پر وائرل
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سُریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا۔ میری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گلوکارہ لتا منگیشکر کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا نصف صدی سے زائد اپنی آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ بنایا۔ آنجہانی لتا منگیشکر برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ لتا منگیشکر کے گیت، ان کے نغمے اور سُر کبھی فراموش نہیں کئے جاسکیں گے۔ لتا منگیشکر کی وفات دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لتا منگیشکر کے انتقال سے فن موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ لتا منگیشکر کا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا۔ سُر، تان کی ملکہ لتا منگیشکر نے فلم نگری پر طویل عرصہ راج کیا۔ لتا منگیشکر نے کئی دہائیوں تک آواز کا جادو جگایا۔