’موسیقی کی دنیا کا سیاہ ترین دن‘ لتا منگیشکر کی موت پر فنکاروں کا اظہار افسوس

آج ایک دور کے خاتمے کا دن ہے، فنکار


ویب ڈیسک February 06, 2022
لتا جی آپ سے ملنے کی خواہش رہ گئی، بشریٰ انصاری فوٹوفائل

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیاکا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔

6 فروری 2022 کو کورونا کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتامنگیشکر کی موت پر پاکستانی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

اداکار عمران عباس نے لتا منگیشکر کی موت پر نہایت دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے لتاجی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا انڈیا کی بلبل نہیں رہیں۔ ان کی آواز پوری کائنات کے لیے خدا کی دی ہوئی نعمت تھی۔ آج ایک دور کے خاتمے کا دن ہے۔

لتا جی آپ نے کئی دہائیوں تک ہمارے دلوں کو فتح کیا اور آنے والے سالوں میں آپ بطور میلوڈی کوئین ہمیشہ راج کرتی رہیں گی۔ الوداع لتا منگیشکر۔ خدا نگہبان ہو تمہارا۔



یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ انٹرنیٹ پر وائرل

اداکار عدنان صدیقی نے لتا منگیشکر کی موت کو موسیقی کی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی ناقابل فراموش دھنوں کو سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔ سُروں کی ملکہ جو خلا آپ نے چھوڑا ہے وہ کبھی نہیں پُر ہوسکتا۔



گلوکارہ میشا شفیع، نادیہ حسین، سلمان احمد، اداکارہ ریشم نے لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ''ایک باب ختم ہوا''۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے لتا منگیشر کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں گے''۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ لتا جی آپ سے ملنے کی خواہش رہ گئی۔





 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں