ریس لگاتے ہوئے دو چنگ چی کے درمیان تصادم ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی

حادثہ نیو کراچی نمبر سات پکوان سینٹر کے قریب پیش آیا، زخمیوں میں دو سگے بھائی بھی شامل


Staff Reporter February 06, 2022
حادثہ نیو کراچی نمبر سات پکوان سینٹر کے قریب پیش آیا، زخمیوں میں دو سگے بھائی بھی شامل (فوٹو : فائل)

نیوکراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والے بچے کچرا اٹھانے والے دو چنگ چی رکشوں میں سوار تھے اور حادثہ ریس لگائے ہوئے پیش آیا۔

ایکسپریس کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے نیو کراچی نمبرسات پکوان سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی بچے کی شناخت 8 سالہ عمر والد سمادین کے نام سے کر لی گئی۔

زخمی بچوں کی شناخت 9 سالہ حبیب اللہ ولد حاجی محمد، 12 سالہ نصیب اللہ ولد حاجی محمد اور 13 سالہ نور اللہ ولدخیر اللہ کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچے کچرا اٹھانے والے دو چنگچی رکشوں میں سوار تھے اور خود رکشے چلا رہے تھے، ریس لگاتے ہوئے ایک رکشا بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا اسی دوران عقب سے آنے والا رکشا الٹ جانے والے سے رکشا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچے افغان فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اورایوب گوٹھ کے قریب رہائش پذیر ہیں۔ پولیس نے ضابطے کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں