
ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 بار ایشین گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف تن ساز یحییٰ بٹ آنت کے کینسر میں مبتلا اور گزشتہ کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔
آج وہ دوران علاج انتقال کر گئے جس کی تصدیق اُن کے اہل خانہ نے بھی کی تاہم ابھی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اہل خانہ نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

یحیٰی بٹ نے 5 بار مسٹر پاکستان اولمپیاء کا اعزاز اپنے نام کیا اور 4 بار مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔