لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کردی

درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا


ویب ڈیسک February 07, 2022
درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا

RAWALPINDI: لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ پب جی گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہورہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے، لہذا عدالت پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |