ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کیلیے اسپنر سنیل نارائن کو اپنا اہم ہتھیار قرار دیدیا

ہمیں پورا یقین ہے کہ اس مرتبہ ہم ٹوئنٹی 20 ٹرافی اپنے ساتھ وطن واپس لے جاسکتے ہیں، کپتان ڈیرن سیمی


Sports Desk September 12, 2012
ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن فوٹو ای ایف پی

ویسٹ انڈیز نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے آف اسپنر سنیل نارائن کو اپنا اہم ہتھیار قرار دے دیا۔

ایونٹ فیورٹ کیریبیئن سائیڈ گذشتہ روز کولمبو پہنچی جہاں پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہمارے پاس سنیل نارائن کی صورت میں خطرناک آف اسپنر موجود اور سری لنکا کی کنڈیشنز اس کیلیے انتہائی موزوں ہیں، بیٹنگ میں ہمارے پاس کرس گیل ہیں جو آئی پی ایل میں اسپنرز کے خلاف رنز کا انبار لگا چکے۔

ان کے ساتھ پولارڈ اور ڈیرن براوو بھی موجود ہیں، اس لیے ہمیں پورا یقین ہے کہ اس مرتبہ ہم ٹوئنٹی 20 ٹرافی اپنے ساتھ وطن واپس لے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی ٹرافی اٹھائے 8 برس ہوگئے ہیں، آخری مرتبہ اس نے چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ٹورنامنٹ 2004 میں جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں