کراچی میں 3 پولیس اہلکار جعلسازی کے الزام میں گرفتار

3 پولیس اہلکاروں کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا


Staff Reporter February 07, 2022
3 پولیس اہلکاروں کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: صدر پولیس نے 3 پولیس اہلکاروں کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ریٹائرمنٹ سے قبل سرکاری مکان بیٹے کے نام کرانے کی کوشش کے دوران ڈی آئی جی ایڈمن کے جعلی دستخط سے دستاویزات بنانے کا انکشاف ہوا، واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرکے جعلسازی میں ملوث سب انسپکٹر محمد حسین، ہیڈ کانسٹیبل فیضان اور زمرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سعود آباد بلاک جی میں سرکاری مکان بیٹے کے نام منتقل کرانے کے لیے جعلی دستاویزات بنائی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں