لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کے لئے رینجرزتعینات ہوں گے

رینجرز کے دستے معاونت کریں گے تاہم ضرورت کے وقت کمانڈ سنبھالنے کے اہل ہوں گے، ذرائع


Sports Reporter February 07, 2022
رینجرز کے دستے معاونت کریں گے تاہم ضرورت کے وقت کمانڈ سنبھالنے کے اہل ہوں گے، ذرائع . فوٹو : فائل

MILAN: لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے میچزکے دوران رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔

ایچ بی ایل بی ایس ایل کے لئے فول پروف سیکورٹی کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب،سیکورٹی اداروں اوردیگرمتعلقہ اداروں کے حکام کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں لاہورمیں پی ایس ایل میچز کے لئے رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں، آفیشیلز، تماشائیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ٹرپل سٹیپ انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے ہوٹل سے لے کر قذافی اسٹیڈیم پہنچنے اور واپس ہوٹل پہنچنے تک مسلح دستے کھلاڑیوں کی ٹرانسپورٹ کے ساتھ موومنٹ رکھیں گے۔

قذافی سٹیڈیم اور گردونواح کے علاقوں کی دن میں دو بار سرچنگ کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کی بھی کی جائے گی۔ پاکستان رینجرز کے تعینات کئے جانے والے دستوں کا کردار معاونت کا ہو گا، جو بوقت ضرورت کمانڈ سنبھالنے کے بھی اہل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے تماشائیوں کوٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ شناختی کارڈ کے بغیراسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں بنائے گئے کنٹرول روم کا کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی سی پی او لاہور کے دفاتر میں موجود کنٹرول رومز کے ساتھ 24 گھنٹے رابطہ رہے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم سے تمام کنٹرول روم رابطے میں رہیں گے اور ایک سے زائد شفٹوں میں ملازمین فرائض انجام دیں گے۔کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے سامنے عارضی اسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں