2023ء سے قبل بہت سارے لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے فواد چوہدری

شریف خاندان کی وجہ سے چوہدری نثار کنارہ کش ہوگئے، شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے

(فائل : فوٹو)

MADRID:
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے، 2023ء سے پہلے بہت سارے لوگ پارٹی چھوڑ جائیں گے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نون لیگ میں شریف خاندان کے یک طرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کرگیا، شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے، سال 2023ء سے پہلے بہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے۔




انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔
Load Next Story