کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹرک ڈرائیوزکا احتجاج ایمرجنسی نافذ

صورتحال قابوسے باہرہے مظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہوگئی ہے، مئیراوٹاوا

ٹرک ڈرائیورزنے اوٹاوا کے مرکزی حصے کوٹرک کھڑے کرکے بند کردیا:فوٹو:فائل

LONDON:
کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں کورونا پابندیوں کیخلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے مئیرجم واٹسن نے ٹرک ڈرائیوزکی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی۔


اوٹاوا کے مئیرنے بیان میں کہا کہ صورتحال مکمل طورپرقابو سے باہرہے اورمظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہوگئی ہے۔مظاہرین شہریوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

ٹرک ڈرائیوز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کررہے ہیں اورانہوں نے شہرکے وسطی علاقے کی سڑکوں کوخیمے لگا کراورٹرک کھڑے کرکے بند کردیا ہے۔

ٹرک ڈرائیورز نے حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز کے لئے ویکسین لازمی لگوانے کی شرط کیخلاف ایک ہفتے قبل ' آزادی کارواں' کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
Load Next Story