وزیراعظم فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کل نوشکی جائیں گے

وزیراعظم کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔


ویب ڈیسک February 07, 2022
وزیراعظم کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد وزیراعظم عمران خان جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کل بلوچستان جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے جہاں انہیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان اور گورنر سے ملاقات کریں گے اور سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیراعظم کو صوبہ میں سیکورٹی صورتحال ، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ دورے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا کل معمول کا اجلاس بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں