میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید و جرمانے کی سزا

خاتون نے خود کوکاسمیٹکس امپورٹرظاہرکرکے لوگوں سے فراڈ کیا


ویب ڈیسک February 07, 2022
نیب نے خاتون کیخلاف ریفرنس2020میں احتساب عدالت میں دائرکیا تھا:فوٹو:فائل

LONDON: میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید اور4 کروڑ90 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید بامشقت اور4 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائرریفرنس میں نامزد ملزمہ سعدیہ انور کو جرم ثابت ہونے پرسزا سنائی گئی۔ریفرنس 2020 میں دائرکیا گیا تھا۔ سعدیہ انورپرشہریوں سے4 کروڑ90 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

نیب کی زیرحراست سعدیہ انورنے خود کودبئی سے کاسمیٹکس کی امپورٹرظاہرکیا تھا اورکاروبار میں سرمایہ کاری پرپرکشش منافع کا لالچ دے کرلوگوں سے فراڈ کیا۔

نیب راولپنڈی نے سعدیہ انورکے خلاف شکایات موصول ہونے پرریفرنس دائرکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |