معروف ناول نگاراورمصنفہ بشریٰ رحمان انتقال کرگئیں

بشریٰ رحمان کوان کی ادبی خدمات پرستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا


ویب ڈیسک February 07, 2022
بشریٰ رحمان 3 مرتبہ صوبائی اورایک مرتبہ قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: معروف ناول نگاراورمصنفہ بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں۔

معروف ناول نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس اورسابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ رحمان کورونا میں مبتلا تھیں۔ کل ان کی طبیعت خراب ہوئی اوروہ آج انتقال کرگئیں۔بشریٰ رحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصرگارڈن ٹاؤن مسجد میں ادا کی جائیگی۔

29اگست1944کوپیداہونےوالی بشریٰ رحمان کے لکھے کئی ناول مقبول ہوئے۔ بشریٰ رحمن نے 1983 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔وہ 3بار صوبائی اسمبلی اورایک بارقومی اسمبلی کی رکن رہیں۔

بشریٰ رحمان کوادبی خدمات پرستارہ امتیازسے نوازا گیا۔

پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے بشریٰ رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا ک بشریٰ رحمان اپنی نوعیت کی منفرد اوراعلی ادیبہ تھیں۔ انہوں نے اپنے ادبی عہد میں کئی نسلوں کومتاثرکیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت اورہمدردی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں