آئی ایم ایف قسط کی منظوری کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

کے ایس ای 100انڈیکس 68 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 900 پوائنٹس سے گھٹ کر 45 ہزار 800 پوائنٹس پر آگیا


ویب ڈیسک February 07, 2022
—فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کے قسط کی منظوری جیسے عوامل بھی ایکویٹی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں پر مثبت اثر ات مرتب نہ کر سکے اور آج (پیر) کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 68 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 900 پوائنٹس سے گھٹ کر 45 ہزار 800 پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 18ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن کے دوران تیزی رونما ہوئی اور انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 46 ہزار 140 پوائنٹس پر جا پہنچا جس کے بعد اسٹاکٹس میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج (بروز پیر) کو کے ایس ای100انڈیکس میں 68.40پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45909.65پوائنٹس سے گھٹ کر45841.25پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب34کروڑ37لاکھ70ہزار707روپے ہو گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78 کھرب 51 ارب 88 کروڑ 1لاکھ 65 ہزار 502 روپے سے گھٹ کر78 کھرب 33 ارب 53 کروڑ 63 لاکھ 94 ہزار 796 روپے ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں