عمران خان سے اگر عوام مطمئن نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں ایم کیو ایم

ملک مہنگائی کی جو صورتحال ہے اس پر ہمہں بہت پہلے سے تشویش ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے—فائل فوٹو

LONDON:
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اگر عوام وزیراعظم عمران خان سے مطمئین نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں وسیم اختر اور پنجاب کے صدر چوہدری عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی کی جو صورتحال ہے اس پر ہمہں بہت پہلے سے تشویش ہے، اختلاف رائے اچھی بات ہے، ملنے جلنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، ہم حکومت کے اتحادی ہیں بیڈگورننس کا ہمیں سب سے شکوہ ہے۔


علاوہ ازیں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، افسوس پورے سندھ میں انصاف نہیں ہوسکا، جن علاقوں سے پیپلزپارٹی جیتی وہاں بھی کام نہیں کرائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وڈیرہ شاہی نے سندھ کا نظام تباہ برباد کردیا ہے، ایم کیو ایم پرامن انداز میں اپنی جدوجہد کررہی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا ہم نے بلدیاتی بل کے خلاف وزیراعلی سندھ ہاوس کے باہر پرامن احتجاج کیا لیکن پولیس نے ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، ہم بات چیت کرنے کے حق میں تھے لیکن حکومت سندھ نے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔

 
Load Next Story