کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے پندرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی، جیسن روئے 116 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف تین گیندیں قبل مکمل کیا۔ قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے جارحانہ آغاز کیا اور 57 گیندوں پر 116 رنز کی تیز اننگز کھیلی، انہوں نے 8 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ جیمز ونس بھی 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آج افتخار احمد کا بلا نہیں چلا اور صرف تین رنز بناسکے، محمد نواز نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس طرح جیسن روئے کی بدولت گلیڈی ایٹرز اس لیگ میں دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
لاہور قلندرز کے حارث رؤف، کامران غلام اور ڈیوڈ وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔
لاہور قلندرز کی اننگز
قلندرز کے دونوں اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ فخر نے 45 بالز پر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور غلام مدثر کے بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ 27 بالز پر32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام اور محمد حفیظ بالترتیب 19، 8 اسکور کرکے چلتے بنے۔
فل سالٹ 8 زنز بنا کر ووڈ کی بال پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔ اس طرح لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔
2️⃣0️⃣4️⃣ on the board!
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کا مرحلہ ختم ہوگیا، اب دو دن آرام کے بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز کھیلیں جائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سرفراز احمد(کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، جیسن روئے، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، لک ووڈ، جیمز فلکنر، غلام مدثر
لاہور قلندرز اسکواڈ
شاہین آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، پل سولٹ، ہیری بروک ڈیوڈ وائز، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان