پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہوا ہے عمران خان

چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک February 07, 2022
انہوں نے کہا کہ دنیا نے اسلامو فوبیا کے معاملہ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔—فائل فوٹو

KABUL: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہوا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے بریفنگ دی۔

اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، جس جس نے ملک کا پیسہ لوٹا بے نقاب کرتے رہیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف کو پزیرائی مل رہی ہے، یہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کو فائدہ ہو گا، چین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے اسلامو فوبیا کے معاملہ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں