افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے


ویب ڈیسک February 07, 2022
برفانی تودے سے 19لاشیں نکالی گئی ہیں، فوٹو: فائل

MUMBAI: افغانستان سے روزگار اور اشیائے ضروریہ کے حصول کے لیے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش دوران 19 افراد برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ میں پاکستان میں داخل ہونے کے لیے دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزرنے والے شہریوں پر برفانی تودہ گر گیا جس میں درجن سے زائد افراد دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا جس کے دوران برف تلے دبے 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاحال کسی بھی شخص کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔

برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے افراد شامل ہیں جو بھوک و افلاس کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان آنا چاہ رہے تھے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برفانی تودے میں وہ مقامی افراد بھی دب گئے ہیں جو حادثے کا شکار ہونے والوں کی مدد کو آئے تھے اور خود دوسرے برفانی تودے کا شکار ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں