سام سنگ کے نئے فون پرانے سمندری جال سے بنے ہیں

سام سنگ اگلے مرحلے میں سمندری پلاسٹک کی دیگر اقسام کے کچروں کو مزید مصنوعات میں ڈھالے گا


ویب ڈیسک February 08, 2022
سام سنگ کے مطابق سمندری پلاسٹک اور متروک جالوں سے ایک مٹیریئل بنایا گیا ہے جو اب نئے گیلکسی فون میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کے نئے فون گیلکسی ایس 22 کی تیاری میں ایک خاص مٹیریئل استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مٹیریئل سمندر میں پھینکے جانے والے پرانے جالوں کو بازیافت یعنی ری سائیکل کرکے تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے مزید وسعت دے کر سام سنگ کی دیگر مصنوعات بھی ری سائیکل شدہ سمندری پلاسٹک سے بنائی جائیں گی۔

اب سے دو دن بعد بدھ کی صبح کو سام سنگ گیلکسی ایس 22 کی تقریبِ رونمائی ہے اور اس ضمن میں سام سنگ نے اشارہ دیا ہےکہ اس کے نئے فون میں ایک نیا اور خاص مٹیریئل شامل کیا ہے۔ ایک مادہ سمندری جالوں سے بنایا گیا ہے جو دنیا بھر کے پانیوں میں حساس حیات کے لیے وبال بنے ہوئے ہیں۔

سام سنگ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں وہ سمندری پلاسٹک کےدیگر اقسام کے کچروں کو مزید مصنوعات میں ڈھال کر مزید مصنوعات تیار کرے گا۔ لیکن خود سام سنگ ایس 22 کی بھی نئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ فون کا کونسا حصہ بحری پلاسٹک پرمشتمل ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ہر سال سمندروں میں چھ لاکھ چالیس ہزار ٹن پلاسٹک پھینکا جارہا ہے۔ یہ پلاسٹک بحری حیات کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے اور انہیں بڑے پیمانے پر ہلاک کررہا ہے۔ پھر اس کے تقسیم ہوتے ذرات مچھلیوں کی خوراک میں شامل ہوکر خود ہماری پلیٹ میں ہم تک پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب سمندری جانوروں کی نرسری کورال ریفس یعنی مرجانی چٹانیں بھی پلاسٹک کی کاری ضرب سے محفوظ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |