گھر میں سلنڈر دھماکے سے 12 افراد زخمی

دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں دو اور تین سالہ کمسن بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک February 08, 2022
پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو، فائل)

RAWALPINDI: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک گھر سلنڈر دھماکے سے گونج اٹھا جس کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیراکوٹ نامی علاقے میں قائم گھر میں سلنڈر دھماکے سے کمسن بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد جھلس گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے زخمیوں میں 2 اور تین سالہ کمسن بچے بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوع پر پہنچا، قانونی نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے واقعے کے مقام کا جائزہ لیا۔

پولیس نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں