وزیراعظم آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں جوانوں کیساتھ گزاریں گےفوادچوہدری

کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے

سیکورٹی فورسزکے جوان ہمارا فخر بھی ہیں اورمان بھی ہیں،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

MASTUNG:
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔




سیکورٹی فورسزکے جوانوں کا عزم پہاڑوں سے بلند اورجذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت کا ہے۔ سیکورٹی فورسزکے جوان ہمارا فخر بھی ہیں اورمان بھی۔ پاکستان کے یہ بیٹے مادروطن کے لئے سربکف ہیں۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story