پاکستان کرکٹ بورڈ اہل کراچی کا شکرگزار
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین نے کرکٹ کا زبردست ماحول بنائے رکھا، ڈائریکٹرایج بی ایل پی ایس ایل7
کراچی:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں بھرپور تعاون کرنے پر کراچی کے شائقینِ کرکٹ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔
ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر پی سی بی کی جانب سے تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا۔
انہوں نے کہا اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کا زبردست ماحول بنائے رکھا۔ کراچی کے باسیوں نے میدان میں پھینکی گئی ہر گیند کو خوب سراہااور اس ایونٹ سے پوری قوم کی جذباتی وابستگی کی بھرپور عکاسی کی۔
سلمان نصیرکا مزید کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ قواعد کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی تاہم یقین ہے کہ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنے مداحوں کی قدراوران کا احترام کرتا ہے۔ایونٹ کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔