’’ٹویلو ایئرز اے سلیو‘‘ نے بافٹا ایوارڈ حاصل کر لیا

انجلینا اور بریڈ پٹ توجہ کا مرکز رہے، جینیفرلورین ،اینی ایڈم بھی شریک ہوئیں


این این آئی/APP February 18, 2014
لندن: (دائیں سے بائیں) امریکی پروڈیوسر ڈیڈ گارڈنر، جیرمی کلینر، برطانوی ہدایتکار سٹیومک کوئن، پروڈیوسر انتھونی کاٹاگاس اور امریکی اداکار بریڈپٹ فلم ’’ٹویلو ایئرز اے سلیو‘‘ کو ملنے والے بافٹا ایوارڈ پکڑے اسٹیج پر کھڑے ہیں ۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ فلم ''ٹویلو ایئرز اے سلیو'' نے بافٹا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لندن کے رائیل اوپرا ہاؤس میں بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فلم ''ٹویلو ایئرز اے سلیو'' کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم پر اداکار چیویٹل ایجیوفو نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ فلم کے ہدایتکار سیؤ میکوئین کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک ہی انسان کے دو متضاد جذبات محبت و نفرت کی عکاسی کی ہے ۔قبل ازیں برٹش اکیڈمی ایوارڈ کی سڑسٹھویں ریڈ کارپٹ تقریب میں ہالی وڈ ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔ افتتاحی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر دیگر نامور ستاروں کے ساتھ ساتھ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جینیفرلورین،اینی ایڈم نے بھی تقریب میں شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں