ایچ ای سی ارکان کا چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد کا اظہار

ایچ ای سی ارکان نے قرارداد منظور کرتے ہوئے صوابدیدی اختیارات واپس لے کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو دے دیے۔


ویب ڈیسک February 08, 2022
ایچ ای سی ارکان نے قرارداد منظور کرتے ہوئے صوابدیدی اختیارات واپس لے کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو دے دیے۔

BEIJING: ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ارکان نے چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایچ ای سی ارکان نے قرارداد منظور کرتے ہوئے صوابدیدی اختیارات واپس لے کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو دے دیے۔ کمیشن کے 21 میں سے 14 اراکین نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کےلیے حالیہ انٹرویوز کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

وفاقی سکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ناہید شاہ درانی نے اس حوالے سے باقاعدہ قرارداد جاری کی، جس کی بائی روٹیشن 14 کمیشن اراکین نے منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کوقبل ازوقت ہٹادیا گیا

چیرمین ایچ ای سی پر عدم اعتماد کرنے والے کمیشن اراکین میں، انجینئر احمد فاروق بازئ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر عارف نذیر بٹ، سیکریٹری عبدالصبور کاکڑ، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، ڈاکٹر اکرم شیخ ، ڈاکٹر نادرہ پنجوانی، ڈاکٹر شائستہ سہیل، ڈاکٹر نوید ملک، وفاقی سیکریٹری تعلیم، وفاقی سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی، صوبائی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ شامل ہیں۔

مارچ 2021ء میں شکایات کے انباراور بے قاعدگیوں کے بعد وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے قبل از وقت فارغ کردیا تھا۔

رواں سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر طارق جاوید بنوری کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔ ان کی بحالی کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں