بلاول داماد بننا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں نادیہ خان

عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں، نادیہ خان

مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے، نادیہ خان فوٹوفائل

BEIJING:
مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اگر بلاول ان کے داماد بننا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

نادیہ خان حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ ''جشن کرکٹ'' شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

میزبان نے نادیہ خان سے سوال پوچھا کیا عمران خان ملک کی واحد اور آخری امید ہیں؟ اس سوال کا جواب نادیہ خان نے 'ہاں' میں دیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔

نادیہ خان نے کہا مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے۔ میزبان نے نادیہ سے سوال پوچھا اگر بلاول آپ کے داماد بننا چاہیں تو آپ خوشی خوشی قبول کریں گی؟


اس سوال پر پہلے تو نادیہ خان حیران رہ گئیں پھر کہا یہ کیسا سوال ہے۔ بعد ازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کیوں نہیں۔ لیکن خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کا فیصلہ کریں۔

میزبان نے نادیہ خان سے ان کے اور شرمیلا فاروقی کے درمیان اختلافات اور ہرجانے کے نوٹس کے بارے میں سوال کیا۔ آپ اپنے مداحوں کو کہنا چاہیں گی کہ مداح بھروسہ رکھیں 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے؟ نادیہ خان نے کہا جی بالکل 50 کروڑ آئیں گے۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان پر ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے 5 کروڑ ہرجانے کا کیس کیا ہوا ہے جس کے جواب میں نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا کہا ہے۔

نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے بارے میں مزید کہا انہیں نہیں لگتا کہ شرمیلا فاروقی جیسی باہمت اور نڈر خواتین کا سیاست میں آنا ضروری ہے۔
Load Next Story