پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کروڑوں روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی

پیسکونے15 روز میں ٹیکس جمع نہ کروایا توکارروائی کی جائے گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن


ویب ڈیسک February 08, 2022
پیسکو51 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس نادہندہ ہے،محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن:فوٹو:فائل

پشاورالیکڑک سپلائی کمپنی(پیسکو) کروڑوں روپے ٹیکس کی نادہندہ نکلی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کروڑوں روپے کے ٹیکس ادا نہیں کئے ہیں۔ پیسکوکو15 روز میں ٹیکس کی ادائیگی کے لئے وارنگ جاری کردی گئی ہے۔

پیسکو 51 کروڑ50 لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہے۔ پیسکوکے شامی روڈ پشاورآفس پر50 کروڑ64 لاکھ، چارسدہ روڈ کے دفترپر50 لاکھ36 ہزاراورجی ٹی روڈ آفس پر34 لاکھ 99 ہزارسے زائد پراپرٹی ٹیکس واجب ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ15 دن کے اندرٹیکس جمع نہ کرانے کی صورت میں پیسکو کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |