‏علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے جنرل سیکریٹری مقرر

مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے علی امین گنڈاپور کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا

مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے علی امین گنڈاپور کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔


‏علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے جب کہ مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے علی امین گنڈاپور کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ صوبے کی اہم ذمہ داری سونپی، صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں تحریک انصاف اپنے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی۔
Load Next Story