بلدیاتی انتخاباتپشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

پشاورہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے کے پی میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخرکرنے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک February 08, 2022
درخواست میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے،الیکشن کمیشن:ٖ:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائرکردی۔

پشاورہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختنخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخرکرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست میں عدالتی فیصلے پراپیل کوجلد سماعت کے لئے مقررکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں