بھارتی فوج کے 7 اہلکار برفانی تودے میں دب کر ہلاک

ساتوں اہلکار بھوٹان کی سرحد کے نزدیک گشت پر مامور تھے


ویب ڈیسک February 08, 2022
برفانی تودہ گشت پر مامور اہلکاروں کی ٹیم پر گرا، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے پہاڑی سلسلے میں گشت پر مامور فوجی اہلکاروں کی ٹیم پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار دب کر ہلاک گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں بھوٹان کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کے اہلکار گشت کے دوران برفانی تودے کی زد میں آگئے۔

واقعے کے 24 گھنٹوں بعد ریسکیو ٹیم نے برفانی تودے سے ساتوں اہلکاروں کی لاشیں نکال لیں۔ موسم کی خرابی اور مسلسل برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

سخت موسم میں اتنے عرصے تک برفانی تودے تلے دبے رہنے کی وجہ سے ان اہلکاروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات ختم ہوگئے تھے اور موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو کا کام بند کردیا گیا تھا جو آج دوبارہ شروع کیا گیا۔

قبل ازیں دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں تعینات اہلکاروں نے سہولتوں کے فقدان اور سینیئر افسران پر جان بچانے کے لیے انتظامات نہ کرنے پر تنقید بھی کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاچن سمیت ایسے علاقوں میں موسم کی خرابی اور برفانی تودے کے گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں