2 روز میں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو ریڈ زون جائیں گے میٹروپولیٹن ملازمین کا الٹی میٹم

ہمیں مجبور نا کیا جائے ریڈ زون کیا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے، ملازمین

ہمیں مجبور نا کیا جائے ریڈ زون کیا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے، ملازمین ۔ فوٹو : فائل

KHUSHAB:
میٹروپولیٹن ملازمین نےحکام اور صوبائی حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز میں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو ریڈ زون جائیں گے۔

کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ریلی نکالی اور ریلی میٹروپولیٹن سبزہ زار سے پریس کلب پر دھرنے کی شکل اختیار کرگئی۔


ملازمین نے میٹروپولیٹن حکام اور صوبائی حکومت کو 2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 2 روز سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو ریڈزون جائیں گے۔

ملازمین 2 روز بعد کام چھوڑ ہڑتال بھی کریں گے شہر میں صفائی مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے، اگر تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو قبر بھی جانے کو تیار ہیں، ہمیں مجبور نا کیا جائے ریڈ زون کیا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے، ہمارے بچے 2 وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔

 
Load Next Story