گھریلو گیس کنکشن کی ارجنٹ فیس 25ہزار روپے مقرر
زیر التوا10فیصدکوفوری کنکشن دیے جائینگے، سوئی نادرن کو 62کروڑ اضافی ریونیو ملے گا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے فوری گھریلو گیس کنکشن کے حصول 25ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اوگرا حکام نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کی طرف سے پچیس ہزار روپے کی ارجنٹ فیس پر زیر التوا گیس کنشکشن کی درخواستوں میں سے دس فیصد درخواست گزاروں کو فوری کنکشن فراہم کیے جائیں گے اور اس سے سوئی ناردرن کو ارجنٹ فیس سے 62کروڑ روپے سالانہ اضافی ریونیو حاصل ہوگا اور جلد نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔