ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل

مقدمے کا چالان اور پولیس فائل انسداد دہشتگردی منتظم جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر February 08, 2022
مقدمے کا چالان اور پولیس فائل انسداد دہشتگردی منتظم جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم - فوٹو:فائل

LONDON: ناظم جوکھیو قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا بڑا فیصلہ، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت منتقل کر دیا۔

کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت سمجھتی ہے کہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چلنا چاہئے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان کوئی رنجش یا دشمنی نہیں تھی۔ ملزمان کے اقدام کا مقصد عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور خوف پھیلانا تھا۔

ماڈل کرمنل کورٹ نے بھی مقدمے کو دہشتگردی کے زمرے میں قرار دیا تھا۔ ماڈل کرمنل کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت اسی بنیاد پر خارج کی تھی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں مقدمے کا چالان اور پولیس فائل انسداد دہشتگردی منتظم جج کے روبرو پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں