وزیراعظم عمران خان کی شادی کے خلاف دائر درخواست خارج

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر کے درخواست کو خارج کیا


ویب ڈیسک February 08, 2022
درخواست میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا تذکرہ کیا گیا تھا (فائل فوٹو)

وفاقی شرعی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی شادی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم عمران خان کی شادی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ خواتین کو مرد سے شادی ختم کرنے کا شرعی اختیار نہیں، عمران خان سے شادی کیلئے بشری بی بی کا طلاق لینا غیرشرعی عمل تھا۔

مزید پڑھیں: عدت گزارے بغیر دوسری شادی بے قاعدہ شادی قرار

درخواست گزار نے کہا کہ قرآن کریم میں استعمال لفظ خلع کا شادی یا طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دے کر دونوں کو سزا دی جائے۔

وفاقی شرعی عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں