جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش مند حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک February 08, 2022
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ہیں (فوٹو: ایکسپریس)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش رکھنے والی خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا جھانسہ دے کر انسانیت سوز سلوک کیا اور سر میں کیل ٹھوکی، بعد ازاں زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر نے بتایا کہ کیل ٹھکنے کے باعث حاملہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی تاہم کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا کہہ کر سر میں کیل ٹھوکا، متاثرہ عورت کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ہیں۔

دوسری جانب کیپٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او) عباس احسن نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی عتیق شاہ کو متاثرہ خاتون اور مبینہ جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی۔

ایل آر ایچ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کو چند روز قبل طبی امداد کی خاطر لایا گیا جہاں سرجن ڈاکٹر عاصم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔

سی سی پی او نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ سے لاعلم رکھا تھا، سوشل میڈیا کے ذریعے خبر وائرل ہونے پر انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے، جلد اصل ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں