سندھ بھر کے ریلوے ٹریکس پر سیکیورٹی سخت کردی جائے

داخلی وخارجی مقامات پر جانچ موثر بنائی جائے،شاہد ندیم بلوچ کی ڈی آئی جیز کو ہدایت


Staff Reporter February 18, 2014
داخلی وخارجی مقامات پر جانچ موثر بنائی جائے،شاہد ندیم بلوچ کی ڈی آئی جیز کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

جیکب آباد کے قریب ٹرین دھماکے کے تناظر میں پولیس کو ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریکس سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور تمام داخلی و خارجی مقامات پر ناکہ بندی کے تحت جانچ کو انتہائی موثر اور مربوط بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یہ ہدایات انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے تمام ڈی آئی جیز کو جاری کی ہیں کہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں اوراقلیتی برادریوں کے مذہبی مقامات سمیت عوامی مقامات ،حساس تنصیبات ، سرکاری و نیم سرکاری اہم عمارتوں ، عوامی خدمت پر مامور اداروں کے دفاتر پر تحفظ کے نہ صرف خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں،دیگر صوبوں کو جانے والی بسوں کے اڈوں، مرکزی ریلوے اسٹیشنوں اور ہائی ویز پر قائم چیک پوسٹوں کے ذریعے مشکوک گاڑیوں و عناصر پرکڑی نگرانی اور بر وقت پولیس کارروائی کیلیے پر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں