وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورۂ نوشکی فوجی جوانوں کی جرات و بہادری کو سراہا

دہشت گردوں کے حالیہ حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 08, 2022
وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف کے ہمراہ وفاقی و صوبائی وزرا، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔ (فوٹو ٹویٹر)

NEW DELHI: وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کی جرأت و بہادری کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے جوانوں سے ملاقات کی، جس میں شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جبکہ جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حالیہ حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کرنے پر آپ (سیکیورٹی فورسز) کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاک افواج کی قومی سطح پر حمایت کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے حقیقی پوٹینشل کو سامنے لائیں گی۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو سراہا۔ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے، بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی و صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں