کویت میں 6 ماہ بعد غیرملکیوں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند ہوجائیں گے

’کویتائزیشن‘ منصوبے کا مقصد غیرملکیوں کی جگہ مقامیوں افراد کو سرکاری اداروں میں مواقع فراہم کرنا ہے


ویب ڈیسک February 08, 2022
اساتذہ، ڈاکٹروں اور مختلف سروسز فراہم کرنے والی ملازمتوں کو کویتائزیشن کا حصہ نہیں بنایا گیا (فوٹو، فائل)

خلیجی ملک کویت میں سرکاری ملازمتوں سے غیرملکی ورکرز کو ہٹا کر کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ رواں سال اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں سال 2017 میں'کویتائزیشن' کا منصوبہ سامنے آیا جس کا مقصد سرکاری اسامیوں پر موجود غیرملکی ورکرز کی جگہ مقامی شہریوں کو نوکریاں دینا ہے تاکہ کویتی نوجوان ملازمت حاصل کرکے ملکی باگ دوڑ سنبھالیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویت میں سال دو ہزار سترہ میں جاری ہونے والا منصوبہ لگ بھگ پانچ سال میں مکمل ہونے جارہا ہے۔ رواں سال اگست تک سرکاری اسامیوں پر تارکین کی جگہ مقامی شہری ہوں گے۔

کویت میں مراحلہ وار کویتائزیشن ہوئی یعنی سال 2017 کے بعد سے سرکاری شعبوں میں آہستہ آہستہ غیرملکیوں کی جگہ مقامی شہریوں کو موقع دیا جارہا ہے، یہ منصوبہ اگست 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔ کویتی حکومت نے اساتذہ، ڈاکٹروں اور سروسز فراہم کرنے والے شعبوں کی ملازمتوں کو کویتائزیشن منصوبے کا فی الحال حصہ نہیں بنایا۔

خیال رہے کہ کویت کی کل آبادی 46 لاکھ ہے جن میں سے 35 لاکھ غیرملکی ہیں۔ کورونا بحران کے دوران کویت میں غیرملکیوں کو نوکریاں نہ دینے کے بھی مطالبات سامنے آئے تھے۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2021 میں مختلف جرائم میں ملوث تقریباً 18 ہزار غیرملکیوں کو ملک بدر بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں