زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی شروع ہدف سے زائد پیداوار متوقع

10 روز بعد نئی گندم مارکیٹ میں آجائے گی، حکومتی خریداری ہدف 13 لاکھ ٹن جبکہ پیداوار 38 لاکھ ٹن ہونے کا امکان


Nama Nigar February 18, 2014
10 روز بعد نئی گندم مارکیٹ میں آجائے گی، حکومتی خریداری ہدف 13 لاکھ ٹن جبکہ پیداوار 38 لاکھ ٹن ہونے کا امکان۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی شروع، سرکاری ہدف سے زائد پیداوار ہونے کی توقع، میرپورخاص پاکستان میں سب سے پہلے گندم فراہم کرنے والا ضلع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع میرپورخاص کے شہروں نوکوٹ، جھڈو اور ڈگری میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اگلے 10سے 15 روز میں نئی گندم مارکیٹ میں آجائے گی، واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے امسال ہدف 13 لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا ہے۔

جبکہ اس کے برعکس پیداوار35 سے 38 لاکھ میٹرک ٹن کی توقع کی جارہی ہے، آبادگاروں کا ہمیشہ یہ مطالبہ رہتا ہے کہ سرکاری خریداری مراکز سے بار دانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور براہ راست زمینداروں سے گندم خریدی جائے، مڈل مین کا کردار مکمل ختم کیا جائے تاکہ آبادگاروں کو ان کی فصل کا بہتر معاوضہ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں