پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعے کو طلب

مولانا فضل الرحمان سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گے


ویب ڈیسک February 08, 2022
پی ڈی ایم قائدین کو شہباز شریف اور مریم پی پی قیادت سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے (فوٹو فائل)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جمعے کی شام طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعہ کی شام چھ بجے طلب کیا گیا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم زرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز آصف علی زرادری اوربلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پی ڈی ایم کے قائدین کو آگاہ کریں گے جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف مولانا فضل الرحمان کو اس ملاقات کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک، ان ہاؤس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے احتجاج اور پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی، پی ڈی ایم کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں