اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 10ویں جماعت کا طالب علم زخمی

ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر چار پولیس اہلکار گرفتار


ویب ڈیسک February 09, 2022
ٹیوشن سے گھر جاتے وقت پولیس اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کی، والد (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی فائرنگ سے دسویں جماعت کا حذیفہ نامی طالب علم زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نون کی حدود میں واقع جھنگی سیداں میں پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار میٹرک کے طالب علم پر سیدھی گولی چلائی جو اُس کے پاؤں پر جاکر لگی۔

زخمی طالب علم کے والد نے بتایا کہ حذیفہ اپنے دوستوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر ٹیوشن سے واپس گھر جارہا تھا کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار پولیس اہلکاروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بیٹے کو خود پمز اسپتال منتقل کیا، بروقت علاج کی وجہ سے اُس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ طالب علم کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے بچوں پر فائرنگ کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کیا اور بعد میں رہا بھی کردیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن کامران فیصل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا، جس پر چاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں