شاہد آفریدی اب مزے مزے کے کھانے کھلائیں گے

شاہد آفریدی کے ریسٹورنٹ لالا دربار میں دیسی کھانے پیش کئے جائیں گے

شاہد آفریدی نے ریسٹورنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پرویڈیو شئیرکردی:فوٹو:اسکرین گریب

ISLAMABAD:
شاہد آفریدی کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔بوم بوم آفریدی اب ریسٹورنٹ کھولنے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی نے پوسٹ شئیرکی جس میں انہیں شیف والا جیکٹ باندھ کرکچن میں کھڑے ہوکرٹماٹرکوبال کی طرح اچھالتے اورٹماٹرکاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مخالفین کے چھکے چھڑانے والے بوم بوم آفریدی نے پوسٹ میں لکھا کہ تیارہوجائیں بڑے اعلان کے لئے۔








View this post on Instagram


A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)






شاہدآفریدی نے لا لا دربارکے ہیش ٹیگ بھی شئیرکئے۔

اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی دبئی میں اپنا ریسٹورنٹ لالا دربارکے نام سے کھولنے جارہے ہیں جس میں دیسی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

شاہد آفریدی جلد اپنے ریسٹورنٹ سے متعلق تفصیلات منظرعام پرلائیں گے۔
Load Next Story