والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ثقلین نے معمولی گھریلو جھگڑے پر اپنے والد محمد عارف کو قتل کیا، پولیس حکام
ISLAMABAD:
اپنے ہی والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ریس کورس برف خانہ چوک میں فائرنگ کرکے بزرگ شخص کو قتل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ریس کورس پولیس کو برف خانہ چمن آباد میں قتل کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے تفتیش شروع کی تو مقتول کے بیٹے ثقلین کے بیانات میں تضاد تھا، جس پر اسے تحقیقات کے لئے تھانہ ریس کورس لے گئے، جہاں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے معمول جھگڑے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی اور اپنے ہی والد کو قتل کردیا۔
تھانہ ریس کورس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔