آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں


/Sports Reporter February 09, 2022
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، فوٹوفائ[ل

WASHINGTON: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں۔

سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں