بھارتی اداکار نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کو شیرنی قرار دیدیا

گزشتہ روز باحجاب طالبہ کی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں ایک نہتی باحجاب طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی فوٹوسوشل میڈیا

LONDON:
بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکار اور بگ باس کے سابق کھلاڑی علی گونی نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسلم باحجاب طالبہ کو ''شیرنی'' قرار دے دیا۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں ایک نہتی باحجاب طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں حجاب میں ملبوس طالبہ کالج میں جیسے ہی داخل ہوتی ہے درجنوں انتہاپسند ہندو طلبا گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے طالبہ کو ہراساں کرتے ہیں اور 'جے شری رام' کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن طالبہ ان انتہاپسندوں سے ڈرنے کے بجائے جواب میں نعرہ تکبیر بلند کرتی ہوئی کالج کی عمارت کی جانب بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں باحجاب طالبہ نے انتہا پسند ہندو طلبا کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کردیا

طالبہ کی اس بہادری نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے بہادر طالبہ کی جرات کی تعریف کرتے ہوئے جنونی ہندوؤں کے اس طرز عمل کے خلاف آواز اٹھائی۔


بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکار علی گونی جو بگ باس کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے بھی مسلم طالبہ کی انتہاپسند ہندوؤں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے کی ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طالبہ کو ''شیرنی'' قرار دیا۔



وہیں دوسری طرف اداکارہ سوارہ بھاسکر نے بھی طالبہ کی ویڈیو کو ٹوئٹ کراتے ہوئے بھارت کی صارتحال کو شرمناک قرار دیا۔

Load Next Story