بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا

عدالت نے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا:فوٹو:فائل

لاہور:
انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ دونوں ملزمان کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا، ملزمان کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بلال یاسین پر حملہ کرنے والے شوٹرز گرفتار

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

 
Load Next Story