سرمیں کیل ٹھونکنے کا معاملہپولیس کو متاثرہ خاتون کی تلاش میں مشکلات کا سامنا

متاثرہ خاتون اوراہل خانہ کی تلاش کے لئے نادرا سے مدد لی جائیگی، پولیس


ویب ڈیسک February 09, 2022
خاتون کی شناخت کے بعد جعلی پیرتک پہنچنا ممکن ہوسکے گا،پولیس:فوٹو:ایکسپریس

MELBOURNE: پشاورمیں جعلی پیرکی جانب سے حاملہ خاتون کے سرمیں کیل ٹھوکنے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کومتاثرہ خاتون کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں جعلی پیرکے حاملہ خاتون کے سرمیں کیل ٹھوکنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ خاتون کی تلاش جاری ہے تاہم پولیس کوخاتون کوڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایس پی پشاور ہارون رشید کے مطابق واقعہ کی متاثرہ خاتون اوران کے ورثا کی شناخت کے لئے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپتال کے پاس رسید پرخاتون کے نام کے علاوہ کوئی اورتفصیل نہ ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش مند حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

ایس ایس پی پشاورکا مزید کہنا تھا کہ اسپتال سے حاصل فوٹیجز کے ذریعے متاثرہ خاتون اوراس کے اہل خانہ کوتلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل فوٹیجزسے بنائی گئی تصاویرتمام تھانوں کوبھیج دی گئی ہیں۔ خاتون کی شناخت کے بعد جعلی پیرتک پہنچنا ممکن ہوسکے گا۔

پشاور کی رہائشی حاملہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا جھانسہ دے کر سر میں کیل ٹھونک دی تھی اوربعد میں زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ کیل ٹھکنے کے باعث حاملہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی تاہم آپریشن کے ذریعے کیل کو نکال دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں