علی ظفر کیخلاف سوشل مہم چلانے پر میشاء شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے
لاہور کی ضلع کچہری عدالت نے علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں گلوکارہ میشاء شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ایف آئی اے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے میشا شفیع اور شریک ملزمہ ماہم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اگر علی ظفر کے وکیل نے زیر التواء درخواستوں پر دلائل نہ دیئے تو پراسکیوٹر کے دلائل کی روشنی میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔ مقدمے میں نامزد ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی نے حاضری مکمل کروائی۔
ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ ایف آئی اے نے چالان میں کہا ہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی لیکن ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔