ایوی ایشن سیکیورٹی تنازع اسرائیل کی یو اے ای کو تمام پروازیں معطل کرنے کی دھمکی

عرب ملک دبئی میں ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو قبول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو علاقائی بحران پیدا ہو جائے گا، تل ابیب


ویب ڈیسک February 09, 2022
اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے—فائل فوٹو

کراچی: اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے اپنی تمام پروازیں روکنے کے فیصلے میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ملک دبئی میں ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو قبول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو 'علاقائی بحران' پیدا ہو جائے گا۔

خبر ملکی خبررساں ادارے 'رائٹر' کے مطابق ایک سینئراسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن سیکیورٹی تنازع پرڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے دبئی کو اسرائیل کی شرائط ماننے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔

مزیدپڑھیں: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا

موجودہ ایوی ایشن سیکیورٹی انتظامات منگل کو ختم ہونے والے تھے۔ اسی دوران اسرائیل نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کو لے کر متحدہ عرب امارات پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا کہ اسرائیل بالآخر متحدہ عرب امارات کے ساتھ شعبہ ہوابازی میں اپنا تعاون ختم کر سکتا ہے۔

اہلکار نے واضح کیا کہ اگر ہم یواے ای کے لیے پرواز نہیں کر سکتے ہیں، تو اماراتی کمپنیاں بھی یہاں نہیں اتر سکتیں۔

اسرائیلی اہلکار نے اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں متحدہ عرب امارات کے بنیادی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران علاقائی ہو سکتا ہے اور اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے'۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں