ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے کمل ہاسن

کمل ہاسن کا ریاست کرناٹک میں مسلم طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس


ویب ڈیسک February 09, 2022
بھارتی اداکاراؤں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے بھارت کے خلاف سازش قرار دے دیا (فوٹو انٹرنیٹ)

کراچی: بھارت کے سینئر اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 'روشن خیال فورس' کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کمل ہاسن نے کہا کہ ایک معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، ریاست تامل ناڈو میں روشن خیال فورس نہ صرف ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی بلکہ ہم لوگوں کی سوچ بھی بھی تبدیل کریں گے۔

دوسری جانب ریاست کرناٹک کے کالج میں مسکان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھارتی اداکاراؤں نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسکان کے حق میں بیان دیتے اس واقعے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہمیشہ کی طرح مردوں کے ایک گروہ نے عورت کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، شالوں کو ہتھیار بنا کر خود کو مظلوم اور ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا'۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کو شیرنی قرار دیدیا

اداکارہ سوریا سمیت دیگر نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بھارت کے لیے شرمناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبہ مسکان کو کالج میں داخل ہونے کے بعد انتہا پسندوں نے ہراساں کیا تاکہ وہ خوفزدہ ہو جائے مگر طالبہ نے ڈٹ کر انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا اور جواب میں اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں